اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیرپراجلاس؛ وزیرخارجہ امریکا روانہ

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پر امریکاروانہ ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 3 روزہ دورے پر امریکاروانہ ہوگئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نیویارک میں یواین سیکریٹری جنرل، واشنگٹن میں اپنے ہم منصب مائیک پومپیو، مشیرقومی سلامتی رابرٹ اوبرائن سمیت کیپٹل ہل میں امریکی تھنک ٹینک اورصحافیوں سے ملیں گے۔

ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خطے کی صورتحال پربات چیت ہوگی، ملاقاتوں کا مقصد سیاسی، سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل کی کوشش ہے جب کہ وزیرخارجہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پربھی گفتگوکریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے