طلبہ سے زیادتی کے الزام میں اسکول کا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

لاہور: پولیس نے کم عمر بچوں سے زیادتی کے الزام میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں پولیس نے کم عمر بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم رمضان نجی اسکول میں سیکیورٹی گارڈ تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اسکول کے بچے سے دو روز قبل زیادتی کی۔ بچے کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس میں نوجوان نے 12 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ فورٹ عباس چک 272 ایچ آر میں نوجوان 12 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو ورغلا کر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کی، بچی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے