آصف علی زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات: سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے کراچی کے نجی اسپتال میں ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ان کی خیریت دریافت کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

خیال رہے کہ 11 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں طبی بنیادوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض سابق صدر کی ضمانت منظور کی تھی۔

ضمانت پر رہائی کے بعد سے سابق صدر کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے