وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان کچھ دیر قبل ڈیووس پہنچے جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی شریک ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کردار ادا کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، ہم پاکستان کے اتنے قریب نہیں تھے، جتنے اب ہیں، عمران خان میرے دوست ہیں، دوبارہ ملاقات پر خوشی ہورہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی، افغانستان کے معاملے پر امریکا اور پاکستان ایک صفحے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور خطے میں امن واستحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر ڈیووس پہنچے ہیں جہاں وہ کئی عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کےکلیدی مقرر ہوں گے جہاں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع پربات کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے