طالبان سےامن معاہدہ پاکستانی معیشت اور خطےمیں امن کیلئےضروری ہے: وزیراعظم

ڈیووس: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا اور طالبان میں جنگ بندی پاکستانی معیشت اور خطےمیں قیام امن کیلئےضروری ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا اور قوم نے 70ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، اس جنگ میں کامیابی کےبعدمعیشت کی ترقی ترجیح ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کا طالبان سےامن معاہدہ پاکستانی معیشت اور خطےمیں قیام امن کیلئےضروری ہے، کیونکہ افغانستان میں جنگ بندی سے پاکستان کے لیے وسطی ایشیا تک اقتصادی راہداری کا دروازہ کھل جائے گا، افغانستان میں قیام امن کیلئےامریکاسےملکرکام کررہےہیں، کوشش ہےسعودی عرب اورایران میں تعلقات بہترہوں، ہم نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی کو روکنے کی کوشش کی کیونکہ وہ پاکستان کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کےتاریخی مقامات ہیں اور سیاحت کیلئےبہترین ملک ہے، ہماری سرزمین کئی قدیم تہذیبوں کامسکن ہے جہاں ایسےمقامات ہیں جوابھی تک دنیاکی نظرسےاوجھل ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہنرمندنوجوانوں کی کمی نہیں اور زیادہ ترآبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے، ان کےروزگارکیلئےغیرملکی سرمایہ کاری لائیں گے، حکومت میں آنےکےبعدسب سےزیادہ توجہ معیشت پردی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے