کراچی والوں کو اب گھر بیٹھے سرکاری قیمت پر پھل اور سبزیاں ملیں گی

کراچی والوں کو اب گھربیٹھے سرکاری نرخ پر پھل اور سبزیاں ملیں گی۔

بڑے سپر اسٹورز پر سبزی اور پھلوں کی فروخت کے بعد اب گھروں تک آن لائن سبزی و فروٹ کی ترسیل موبائل ایپ کے ذریعے سرکاری قیمت پر کی جائے گی۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مہنگائی کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت سبزی و فروٹ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو مناسب داموں پر گھروں تک سبزی وفروٹ کی فراہمی کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے لیے کمشنر آفس سے نجی شعبے کی کمپنیوں سے 6 فروری تک پیشکشیں طلب کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز قبل کمشنر کراچی نے اپنے دفتر میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے نئی حکمت عملی بنانے پر اجلاس منعقد کیا تھا، اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی کےچیئرمین علی احمد جوکھیو ، وائس چیئر مین محمد آصف اور کئی ڈیجیٹل ایپ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ بات طے کی گئی کہ عوام کو بہترین اور کم قیمت پر گھر تک سبزیوں و فروٹ کی فراہمی کی فراہمی کیلئے موبائل ایپ متعارف کرائی جائے گی تاکہ مہنگائی کا مقابلہ کیا جاسکے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے