نقیب اللہ قتل کیس میں پولیس اہلکاروں سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت مسترد

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں غلام نازک سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 3 ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

پولیس اہلکار ملزم اللہ یار، نازک، شکیل فیروز اور دیگر نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھیں۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں اللہ یار اور دیگر کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 3 ماہ میں مقدمے کا فیصلہ سنانے کا حکم دیدیا۔

13 جنوری 2018 کو کراچی کے ضلع ملیر میں اس وقت کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی جانب سے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں 4 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ ہلاک کئے گئے لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ مختلف علاقوں سے اٹھائے گئے بے گناہ شہری تھے جنہیں ماورائے عدالت قتل کردیا گیا۔ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت نقیب اللہ کے نام سے ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے