یونیورسٹی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد

آزادکشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس ضمن میں یونیورسٹی آف کوٹلی کےایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طالبات لپ اسٹک نہ لگائیں اور لپ اسٹک لگانے پر طالبات پر 100 روپے جرمانہ ہوگا۔

یونیورسٹی آف کوٹلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سرکلر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیاہے لہٰذا پوری یونیورسٹی پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے