پشاور: پولیس نے پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق منظور پشتین کو پولیس نے گزشتہ رات پشاور کے علاقے تہکال سے گرفتار کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ منظور پشتین ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر منظور پشتین کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور پشتین کو ڈی آئی خان پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔