آئی جی سندھ کیلیے مشتاق مہر کا نام فائنل، وفاقی کابینہ آج منظوری دے گی

اسلام آباد: سندھ کے نئے آئی جی پولیس کے لیے مشتاق مہر کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے جس کی آج باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

گزشتہ روز کراچی میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات میں نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران سندھ حکومت کے تجویز کردہ ناموں میں سے ایک افسر کو آئی جی لگانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہناہےکہ سندھ میں نئے آئی جی کے لیے وزیر اعظم نے مشتاق مہر تعیناتی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آج نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے