بی آر ٹی منصوبہ: ایف آئی اے نے مکمل تحقیقاتی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور بی آر ٹی کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔

ایف آئی اے نے 31 جنوری کو پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے (بی آر ٹی) کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق رپورٹ میں 58 سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں، بی آر ٹی کے حوالے سے سابق ڈی جی پی ڈی، پی ڈی اے اور ٹرانس پشاور سمیت منصوبے سے وابستہ مختلف لوگوں سے تحقیقات کی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ تحقیقات میں دیگر محکموں سے بھی مدد حاصل کی گئی لہٰذا عدالت نے مزید تحقیقات کا حکم دیا تو کریں گے۔

واضح رہےکہ پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو 45 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد عدالت نے مقررہ وقت گزرنے کے بعد ایف آئی اے کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے خط لکھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے