سندھ کابینہ میں ردوبدل، 4 وزراء کے قلمدان تبدیل کردیے گئے

سندھ حکومت نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے 4 وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی کردی۔

سندھ حکومت کی جانب سے وزارتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سعید غنی سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان لے کر انہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ ان کے پاس محکمہ محنت کی وزارت بھی موجود رہے گی۔

ناصر حسین شاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلم دان دیا گیا ہے جب کہ ان کے پاس بلدیات و جنگلات کی وزارت بھی موجود رہے گی۔

سہیل انور سیال سے اینٹی کرپشن کا چارج واپس لے کر جام اکرام دھاریجو کو محکمہ اینٹی کرپشن کا قلم دان دیا گیا ہے، سہیل انورسیال کے پاس وزیر آب پاشی کا قلم دان بھی موجود ہے۔

محکمہ صنعت وتجارت اور امداد باہمی کا قلم دان بھی جام اکرام دھاریجو کے پاس موجود رہے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے