لاہور: محض گاڑی ٹکرانے پر کار سوار نے شہری کو قتل کردیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کےمطابق لاہور کےعلاقے بھاٹی گیٹ میں محض گاڑی ٹکرانے پر نامعلوم کار سوار نے پک اَپ ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی اور ملازم کی تلاش بھی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی جو فیروز والا کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا۔

پولیس کا کہناہے کہ بتایاگیا کار سوار ملزم کی گاڑی پک اَپ سے ٹکرائی جس پر مقتول طارق نےتکرارکی تو ملزم نےاسے گولیاں مار دیں۔

دوسری جانب غازی آباد کے محلہ مدینہ میں بھی نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے دکان میں بیٹھے شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا، مقتول سجاد سنار تھا، پولیس نے شبہ ظاہر کیاہے کہ یہ قتل دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتاہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے