یوم یکجہتی کشمیر: وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب

مظفر آباد: وزیراعظم عمران خان کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب جاری ہے۔

عمران خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک جمہوریت پسند ہوں، بہتر جمہوریت سے ملک میں خوشحالی آتی ہے اس لیے جتنی بہتر جمہوریت ہوگی اتنی خوشحالی ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کی تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ جمہوریت سب سے بہتر نظام ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اونچ نیچ اللہ کی طرف سے آتی ہے، قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں، مشکل وقت میں قومیں صبر کرتی ہیں، مشکل وقت سے نکل کر ہم عظیم قوم بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ہے مگر گھر میں چوری کرنے والوں سے دوستی کیسے کروں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جو قدم اٹھایا اس کے بعد مجھے یقین ہے کشمیر آزاد ہوگا کیونکہ 5 اگست کو مودی نے کشمیر کی حیثیت ختم کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 5 اگست کے بعد ہمیں کشمیر کے معاملے پر آر ایس ایس کا فلسلفہ بے نقاب کرنے کا موقع ملا ہے جس کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہوں سے بات کی ہے۔

x

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے