رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت منظور ہو گئی۔

حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کی ضمانت کی درخواست منظور کی۔

حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس کے مقدمات چل رہے ہیں اور حمزہ شہباز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے