کراچی: عدالتی حکم پر مون گارڈن کو 7 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری

عدالتی حکم پر ریلوے کی زمین پر قائم مون گارڈن کو 7 روز میں خالی کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے) نے ریلوے زمین پر تعمیر کیے گئے مون گارڈن کو خالی کرنے کے لیے مالکان، مکین اور کرائے داروں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مون گارڈن کی عمارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے منظور شدہ پلان کے برخلاف تعمیر کی گئی، عمارت بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این او سی حاصل کئے بغیر آباد کر دی گئی۔

مون گارڈن میں رہائش پزیر افراد کو عمارت خالی کرنے کیلئے 7 روز کی مہلت دی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے عمارت سربمہر کرنے کے احکامات دئیے ہیں، 7 روز میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں بلڈنگ کنٹرول بغیر کسی پیشگی نوٹس کے کارروائی کی مجاز ہو گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے