وزیراعظم کا مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے 18 ارب روپے کا ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ

وزیراعظم نے مہنگائی کے ستائے عوام کی ریلیف کیلئے تقریباً 18 ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عوام کو یہ ریلیف یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کھانے پینے کی مختلف چیزوں پر دیا جائے گا، قیمتوں کو ضلع کی سطح پر انتظامیہ کے ذریعے مانیٹرکیا جائے گا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 18ارب روپے کے پیکج میں تمام اہم اشیائے خور و نوش شامل ہوں گی، عام شہریوں کو یوٹیلٹی اسٹورز سے سستی اشیاء ملیں گی۔

جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی اب تک تلاشی کیوں نہیں ہوئی؟ انکوائری کا ڈرامہ کرکے بیوقوف نہ بنائیں، چور کی تلاشی دیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو عوام کے لیے دیے جانے والے ریلیف پیکج سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گھی، دالیں، چینی چاول سستے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گھی، دالیں،چینی، چاول اور آٹا 10 سے 25 فیصد سستا فروخت کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا مہنگائی کم کرنے کے لیے 15 سے 18 ارب روپے کا پیکج لانے کا ارادہ ہے جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیائے خور و نوش ذخیرہ کرنے لیے 10 ارب روپے فوی طور پر جاری ہوں گے۔

دوستوں کی جیبیں بھرنے کیلئے گندم کی اسمگلنگ ہوئی، قبر میں سکون اس کیلئے ہے جس نے لوگوں سے روٹی کا نوالہ نہيں چھینا، پرویز رشیدکاسینیٹ میں خطاب

فروری سے جون 2020 تک ہر ماہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 2 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی اور ملک بھر کے 7 ہزار یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیاء دستیاب ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ 18 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری منگل کو ہونے والے اجلاس میں دے گی۔

پہلا پیکج جون تک ہوگا، جولائی میں نیا پیکج آئے گا، چاول، تین سے چار قسم کا آئل اور گھی اور آٹا یوٹیلٹی اسٹورز پر سستا ملے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 2 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

[pullquote]کوئی غریب مہنگائی کی وجہ سے تنگ نہ ہو، وزیراعظم[/pullquote]

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کوئی غریب مہنگائی کی وجہ سے تنگ نہ ہو، وفاقی حکومت ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل سطح پر کمیٹیاں بنائے گی۔

ریٹیل اسٹورز کھولنے کے لیے شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک قرض فراہم کیے جائیں گے اور 1500 اسٹورز فوری طور پر کھولے جائیں گے: ذرائع

یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ سستے تندوروں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار تک کی جائے گی، وفاقی حکومت سستے تندوروں کو ادھار آٹا فراہم کرے گی جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں ملے گا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے 2 لوگ جہانگیرترین اور خسرو بختیار چینی بحران کے ذمہ دار ہیں لہٰذا ان کی ملوں کی تلاشی لی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری گندم اور چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے اور وہیں انہوں نے منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں عوام کی ریلیف کے لیے اہم فیصلے کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

جنوری میں گرانی توقعات سے زیادہ بڑھی ہے، مہنگائی آئندہ بھی بلند رہے گی: دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ

حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے ملک میں آٹے اور چینی کے بحران کا ذمہ ایک وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے اہم رہنما کو قرار دیا جاتا ہے۔

جہانگیر ترین حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما ہیں جنہیں سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے جبکہ خسرو بختیار وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق ہیں۔

گذشتہ ماہ سے آٹے کے بحران کے بعد ملک میں چینی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے جس کے باعث قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں چینی کی 83 سے 86 روپے فی کلو میں فروحت جاری ہے اورادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں چینی 18 روپے فی کلو سے زائد مہنگی ہوچکی ہے۔

گذشتہ دنوں وزارتِ صنعت و پیداوار نے چینی کی قلت پر قابو پانے کے لیے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی تجویز دی تھی جسے اقتصادی رابطہ کونسل نے مسترد کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے