حکومت کو آٹا بحران کے ذمہ داروں کوفارغ کرنا چاہیے: صدرمملکت

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت کومافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرناچاہیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی ہے، مہنگائی سےمیں اتنا ہی پریشان ہوں جتناعام آدمی ہے، چیزوں پر سبسڈی ختم کرنےسے مہنگائی ہوئی، آٹے کا بحران انتظامی مسئلہ تھا، اس بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرناچاہیے۔

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ 2 سال میں 22 لاکھ لوگوں کا بیروزگار ہونا تشویشناک ہے، مافیا ہرحکومت میں موجود ہوتے ہیں، یہ لوگ حکومت کے ذریعے کام کرتے ہیں، حکومت کو مافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے