کراچی: والد کے پیسے نہ دینے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

کراچی: بلدیہ میں نوجوان نے والد کے پیسے دینے سے منع کرنے پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 9 اے میں 20 سالہ نوجوان بختیار نے پستول سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، واقعہ سے قبل اپنے والد سے جھگڑا ہوا تھا۔

بختیار نے اپنے والد سے ملک سے باہر جانے کے لیے پیسے مانگے تھے، والد کے انکار پر اس نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔

بختیار کا والد سوزوکی چلاتا ہے جب کہ بختیار اپنے والد کی گاڑی پر بطور ہیلپر کا کام کرتا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے