سوشل میڈیا کو ریگو لیٹ کرنا خالصتاً عوامی مفاد ہے: فواد چوہدری

حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے اعلان پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جب کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگو لیٹ کرنا خالصتاً عوامی مفاد ہے۔

تجزیہ کار ریما عمر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے لیے نئے قوانین قانونی ضابطوں کو تحت بنائے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگو لیٹ کرنا خالصتاً عوامی مفاد کے لیے ہے، آپ نے کبھی امریکا اور برطانیہ کے سوشل میڈیا ریگولیشن پر تنقید نہیں کی جب کہ وہ زیادہ سخت ہیں لیکن پاکستان کے لیے آپ چاہتے کوئی ضوابط ہی نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کو پاکستان کے اقتصادی قوانین کے تحت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کے سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے مطابق تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی 3 ماہ میں پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے جس کے تحت یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر، ٹِک ٹاک اور ڈیلی موشن سمیت دیگر تمام کمپنیوں کو 3 ماہ میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

نئے قواعد کی رو سے تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے 3 ماہ میں اسلام آباد میں اپنا دفتر قائم کرنا لازمی ہو گا جب کہ ان پر پاکستان میں رابطہ افسر تعینات کرنے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے