ہنگو میں مدیحہ قتل کیس کا ملزم گرفتار

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی مدیحہ کے کیس میں ملزم الیاس کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او شاہد احمد خان نے بتایا کہ 9 سالہ مدیحہ کو قتل کرنے والا ملزم اس کا چچا زاد بھائی نکلا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر الیاس ولد رحمان گل کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم سے واردات میں استعمال ہونی والی پستول بھی برآمد کر لی گئی۔

ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم الیاس نے مدیحہ سے زیادتی اور قتل کا اقبال جرم کرلیا ہے اور اسے مزید تفتیش کےلئے کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے

کمسن مدیحہ ہفتے کو لاپتا ہوگئی تھی جس کی لاش جنگل سے ملی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مدیحہ کو جنسی زیادتی کے بعد پیچھے سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ سفاک ملزم نے بچی کا گلا بھی دبایا جب کہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے