جرمنی میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

جرمنی کے شہر ہناؤ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات شیشہ بارز میں ہوئے اور دونوں واقعات میں ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقامی پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں واقعات میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں لیکن جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے