کیا حکومت اتنی نا اہل ہے کہ سیکیورٹی اداروں سے مہنگائی کی تحقیقات کرائے گی؟ بلاول

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان آکر اپنے ہی نمائندوں سے مذاکرات کیے، حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانیں، یہ ڈیل حکومت کی نالائقی کا ثبوت ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اس قسم کے سیاست دانوں پر لعنت بھیجتےہیں جو غریبوں کو لاوارث چھوڑیں، سیاسی مفاد اور انا کی وجہ سے غریب عوام سے کھیلا جارہا ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت سے جان نکال رہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی حکومت میں آنے کے بعد پہلا کام تنخواہ میں اضافے کا کرتی ہے، روزگار دینے کے بجائے عوام کو بے روز گار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی فیصلے پاکستان کے عوام کو کرنے چاہئیں، عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ یہ حکومت نہیں کرسکتی، حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لوگوں کو فارغ کررہی ہے، یہ غریب عوام سے دشمنی ہے۔

بلاول نے کہا کہ ملکی معیشت مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے، حکوت نے غریبوں کو نہیں امیروں کو سہولت دی، آئی ایم ایف سے بے شک ڈیل کریں مگر غریب عوام سے سودے بازی نہ کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اپنے دور میں ہم بھی آئی ایم ایف کے پاس گئے، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے ہمارے پاس مربوط حکمت عملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کے بغیرشاپنگ، تجارت نہیں کرسکتے، حکومت نے معیشت سے جان نکال دی، ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو اہداف سے متعلق غلط بتایا، حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ٹیکس وصولی کا غلط ہدف دیا، کل وزیر اعظم نے سیکیورٹی اداروں کو منہگائی کی تحقیقات کرنے کا کہا، کیا ہماری حکومت اتنی نا اہل ہے کہ سیکیورٹی اداروں سے مہنگائی کی تحقیقات کرائے گی؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے