پاکستان کیساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں: امریکی صدر کا بھارت میں خطاب

احمد آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’نمستے ٹرمپ‘ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکی انتظامیہ، پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کررہی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے ہمراہ احمد آباد پہنچے جہاں سے انہیں سابرماتی آشرم لے جایا گیا۔

آشرم کے دورے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ احمد آباد اسٹیڈیم پہنچے جہاں ’نمستے ٹرمپ‘ کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ بھارت کی ان کے دل میں خاص جگہ ہے وہ پرتپاک استقبال کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

امریکی صدر نے خطاب میں بھارتی کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی جبکہ بالی وڈ کی فلموں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’شعلے‘ کا بھی ذکر کیا۔ مگر انہوں نے سچن ٹنڈولکر کو "سوچن ٹنڈولکر’ کہہ کر مخاطب کیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب میں بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنے اور دیگر فوجی آلات و اسلحہ بھی دینے کا اعلان کیا۔

امریکی صدر احمد آباد اسٹیڈیم میں پاکستان کا تذکرہ کرنا نہیں بھولے اور کہا کہ ہر قوم کا حق ہے، اس کی سرحدیں محفوظ اور کنٹرول میں ہوں، امریکا اور بھارت دہشت گردی اور اس نظریات کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کررہی ہے، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ان کوششوں پر شکرگزار ہیں جن سے بڑی پیش رفت کے آثار سامنے آرہے ہیں، جنوبی ایشیا کے مستقبل، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے پر امید ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کا پہلا دورہ بھارت ہے جہاں وہ کل 3 ارب ڈالرز مالیت کا دفاعی معاہدہ بھی کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے