کراچی: گولیمار میں رہائشی عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک، کئی ملبے تلے موجود

کراچی: رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں تین منزلہ رہائشی عمارت گرگئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ بلڈنگ میں چار خاندان رہائش پذیر ہیں جس کے باعث ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

عمارت میں 4 خاندان رہائش پذیر ہیں: علاقہ مکین

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ علاقہ مکین بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور سریے کاٹ کر ملبے کو ہٹایا جارہا ہے، اس کے علاوہ ریسکیو آپریشن کے لیے بھاری مشینری بھی طلب کی گئی ہے۔

ریسکیو حکام نے اب تک 5 افراد کو ملبے سے نکال لیا ہے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع نے واقعے میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں ایک خاتون شامل ہیں۔

نمائندہ جیونیوز کے مطابق گولیمار واقعے کے 8 زخمی اسپتال لائے گئے جن میں سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جب کہ دیگر زخمیوں اور ایک جاں بحق شخص کا تعلق فیڈرل بی ایریا کے واقعے سے ہے جہاں عمارت کی گیلری گری۔

عمارت کے پشتے کمزور تھے: ریسکیو حکام
ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت پھول والی گلی میں گری اور اس عمارت کو فاطمہ بلڈنگ کے نام سے جانا جاتا ہے، عمارت کے پشتے کمزور تھے جو عمارت کے گرنے کی وجہ بتائی جارہی ہے، عمارت گرنے سے برابر والی عمارت کو بھی نقصان پہنچے ہے اس لیے اس عمارت کو بھی خالی کرایا جارہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ گلی تنگ ہونے کہ وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث پچھلی گلی سے ایمبولینسز کو لایا جارہا ہے۔

بلڈنگ 3 سے 4 سال پرانی ہے: علاقہ مکین
علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ بلڈنگ زیادہ پرانی نہیں اور اسے 3 سے 4 سال پہلے ہی تعمیر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے عمارت کی تعمیر سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ چیف جسٹس پاکستان نے کراچی تجاوزات کیس میں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انہیں ہٹاکر نئے ڈی جی کو آج ہی تعینات کیا گیا ہے۔ عمارت کا خستہ حال گراؤنڈ فلور مکمل طور پر بیٹھ گیا جس کے باعث پوری عمارت نیچے آگری۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے