کور کمانڈر کانفرنس اور ملا کی فریاد ۔

نجی چینل پر فریاد درباری ملا طارق جمیل کی نہیں بلکہ چنتخب کی تھی ۔ ملا کے بیٹوں کو ایف بی آر کی ایک تگڑی مالیت کا نوٹس ملا تھا ۔ملا پہلے بھی قریب تھا اس نوٹس کے بعداور قریب ہو گیا ۔

بغیر گلسرین کے روتے ہوئے پکارتا ہے اے میرے مولا اس نیک سیرت چنتخب کی حفاظت فرما ۔ایف بی آر کا نوٹس چنتخب رکوا سکتا ہے جس طرح چینی اور آٹے کے اربوں روپیہ کے اسکینڈل کی ناموں والی پہلی رپورٹ مسترد کی ۔اسی طرح چنتخب کی چائے پینے کے بعد شبر زیدی بھی اس نوٹس کو بھول گیا تھا اور اب تو قائم مقام چیرمین ہے ۔یہ اپنی نوعیت کی واحد کور کمانڈر کانفرنس تھی جو ویڈیو لنک کے زریعے ہوئی ۔اس کانفرنس میں چنتخب کی نااہل۔حکومت کا فیصلہ بھی ہونے جا رہا تھا اور بوکھلائے ہوئے چنتخب نے اپنے پالتو چینل پر ملا کے زریعے نالا و فریاد برپا کر دی ۔

نوسر بازوں کا یہ مسلط ٹولہ اعلی نسل کا میسنا بھی ہے ۔آرمی ترمیمی ایکٹ پر اس ٹولہ کو خطرہ ہوا کہیں ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ صلح نہ کر لیں فوجی بوٹ دے کر ایک اور میسنے کو اسی پالتو نجی چینل پر بھیج دیا جس پر آج ملا رونے کی ایکٹنگ کر رہا تھا تاکہ ن لیگ بوٹ پالش کے الزام پر کوئی ردعمل دے اور صلح نہ ہونے پائے ۔

بڑے بھائیوں نے فیصل واڈا کی اس بوٹ والی مکاری پر جو کچھ کیا پیر افضل قادری جیسا ہی کچھ تھا جس نے معافی بھی مانگی اور سیاست بھی چھوڑ گیا ۔

یہ نوسر باز بھی ہیں اور تھگ بھی ۔جس قدر نقصان اس ٹولہ نے اسٹیبلشمنٹ کی ساکھ کو پہنچایا ہے نواز شریف تو ویسے ہی بدنام ہے ۔

نواز شریف کی سخت شرائط کی وجہ سے تجدید تعلقات نہیں ہو پا رہی تھی کرونا وائرس نے ایک موقع پیدا کر دیا۔ نوسر بازوں کے ٹولے کو خبر ملی تو دفتر خارجہ کے دو چلے ہوئے کارتوس اس مہارت سے نواز شریف کے خلاف استمال کئے کہ بظاہر تاثر یہی پیدا ہوا کہ پیچھے ووٹ کو عزت نہ دینے والے ہیں ۔ حقیقت میں یہ مکاری اور میسنا پن تھا اور یہ کارتوس اسی نوسر بازوں کے ٹولے نے چلائے تھے۔

شہباز شریف ہمیشہ قابل قبول رہا ہے ،نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک پل بھی ہے ۔ کرونا وائرس پر نااہلی کی بنا پر شہباز شریف سے رابطے ہوئے تو نوسر بازوں کے اس ٹولے کے کان کھڑے ہو گئے ۔ کرونا وائرس کا نام لیتے ہوئے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی لگا دی ۔جن کے رابطے تھے وہ ہاتھی کا پاوں ہیں شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز کے زریعے پاکستان پہنچ گئے اور ایک ملاقات بھی ہو گئی جو بہت ضروری تھی ۔

درباری ملا نے اپنی دعا میں جنرل باجوہ کی درازی عمر کی دعا بھی مانگی ہے اور اس دعا کا مقصد چنتخب اور جنرل باجوہ کو ایک پیج پر ظاہر کرنا مقصود ہے ۔

پاکستان میں آرمی چیف سب کچھ ہوتا ہے اور چین اف کمانڈ سے بندھی فوج آرمی چیف کی آنکھوں کی طرف دیکھتی ہے کہ کیا اشارہ ملتا ہے ،لیکن آرمی چیف فوج سے بالا نہیں ہوتا اور فوج کور کمانڈرز ہیں ۔

خبریں ہیں شہباز شریف کے ساتھ تجدید تعلقات کے معاملات کرونا وائرس نے بہت تیزی کے ساتھ طے کرا دئے ہیں اور اب نواز شریف نے آنا ہے ۔

بلی کے جب پاوں جلیں تو اپنے بچوں پر بیٹھ جاتی ہے ۔تباہ حال معیشت اور کرونا وائرس نے بلی کے پاوں جلا دئے ہیں اور یہ تو بلی کے اپنے بچے بھی نہیں اڈپٹڈ ہیں ۔

آج ملا کے روپ میں چنتخب فریاد کر رہا تھا لیکن بلی کے پاوں جل رہے ہیں ۔کور کمانڈر کانفرنس میں بلی کے اڈپٹڈ بچے کو اگر کہیں سے ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کی امید تھی تو ویڈیو لنک کانفرنس کی وجہ سے یہ امید بھی دم توڑ گئی ۔

کرونا وائرس پر خصوصی کور کمانڈر کانفرنس کے دوران ملا درباری کی جو فریاد اور مناجات جاری تھیں اس میں آنے والے دنوں کی ایک جھلک بھی ہے ۔

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا

دیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے