حفاظتی سامان کی خریداری میں سُستی، ڈی جی صحت سندھ عہدے سے برطرف

کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی سامان کی خریداری میں سستی کے الزام میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صحت سندھ ڈاکٹر مبین میمن کو عہدے سےہٹادیا گیا۔

ان پر محکمہ صحت کے ملازمین کیلئے حفاظتی سامان کی خریداری میں سستی کا الزام تھا۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مبین میمن کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) تھرپارکر تعینات کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تھرپارکر کے ڈی ایچ او 19گریڈ کے ڈاکٹر ارشاد میمن کو نیا ڈی جی صحت مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر مبین میمن 20 گریڈ کے سینیئر ڈاکٹر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے