اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رجعت پسند مذہبی طبقےکی جہالت سےکورونا کی وبا پاکستان میں پھیلی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اب یہ ہمیں کہتے ہیں اللہ کا عذاب ہے توبہ کریں، اللہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے۔
رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت کی وجہ سے کرونا کی وباء پاکستان میں پھیلی اب ہمیں کہتے ہیں اللہ کا عذاب ہے توبہ کریں، اللہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے، علماء جو علم اور عقل رکھتے ہیں اللہ کی نعمت ہیں ان کی قدر کریں لیکن جہلاء کو عالم کا درجہ دیناتباہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 26, 2020
ان کا کہنا تھاکہ علم اور عقل رکھنے والے علماء اللہ کی نعمت ہیں، ان کی قدر کریں، جہلاء کو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا میں اس وقت کورونا وائرس پر 66 اسٹڈیز چل رہی ہیں ، ان میں سے 43 نئی ویکسین، 16 نئی اینٹی بائیو ٹکس کو فوکس کیے ہوئے ہیں، دنیا کے تمام بڑے ہیلتھ ریسرچرز اس ریسرچ پر فوکس کیے ہوئے ہیں جب کہ پاکستان بھی ان کوششوں میں شامل ہے۔