کورونا وائرس کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی قائم

کورونا وائرس کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے جبکہ کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12 اور سینیٹ سے 13 ارکان شامل ہوں گے۔

پارلیمانی کمیٹی میں بلحاظ عہدہ پرویز خٹک، اسد عمر، اعظم سواتی، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی شامل ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائزہ اور نگرانی کرے گی، پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی جائرہ لے گی۔

کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، خالد مقبول صدیقی، چوہدری طارق بشیر چیمہ، شیخ رشید، خواجہ آصف ، راجہ پرویز اشرف، اسعد محمود بھی شامل ہیں۔

خالد حسین مگسی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور اخترمینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کی نمائندگی کریں گے، غوث بخش خان مہر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی اے ڈی) اور شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

امیر حیدر خان ہوتی پارلیمانی کمیٹی میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی نمائندگی کریں گے۔

سینیٹ سے سینٹر شبلی فراز، مشاہد اللہ ، محمد علی سیف، مولانا عبدالغفور حیدری، میر حاصل خان بزنجو ، شیری رحمان ، عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمالدین، سینیٹر سید مظفر حسین شاہ اور سینیٹر اورنگزیب خان بھی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی کورونا وائرس کے بارے میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی، عمل درآمد کی بہتری کے لیے تجاویز مرتب کرے گی اور ذیلی کمیٹی بھی قائم کرے گی جو ٹی او آرز مرتب کرے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ دونوں ایوانوں میں پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1119تک جا پہنچی ہے جب کہ 8 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے