شہریوں کو گھر پر ہی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے موبائل ایپ کا اجراء

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبادکے شہریوں کو گھر پر ہی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے موبائل ایپ کا اجراء کردیا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سٹی ایپ ( آئی سی ٹی سٹی ایپ) کا افتتاح کیا ہے ،اس ایپلی کیشن کےذریعے حکومت اور تمام شعبے عوام کی دہلیزپر آگئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے اور اب اسلام آبادکے شہریوں کو ای پولیسنگ ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل اور شناختی کارڈ سمیت 43 مختلف سہولیات آن لائن فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایپ میں پاسپورٹ اور اسلحہ لائنسس کی خدمات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہ اکہ اس سے عوام کو سرکاری دفتروں کے چکر کاٹنا پڑیں گے نہ ہی طویل قطاروں میں کھڑے ہوکر انتظار کی زحمت گوارا کرنا ہوگی، اسلام آباد میں کامیاب آزمائشی دورانیے کی تکمیل پر اسے دیگر شہروں میں بھی متعارف کروائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈومیسائلز، پاسپورٹ، اسلحہ لائسنس، گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی، پیدائش و وفات کےسرٹیفکیٹس سمیت متعدد خدمات اس ایپ کاحصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے ادویات اور اشیائےضروریہ کی قلت کی صورت میں انتظامیہ کی فوری مداخلت کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے