پرویز الٰہی نے 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد رقم ریلیف فنڈ میں جمع کرا دی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا بڑا اقدام، 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد رقم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ریلیف فنڈ اکاؤنٹ میں جمع کرا دی۔

پرویزالٰہی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پرویز الٰہی کے اس اقدام کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ 19 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 5 ارب روپے کے خصوصی فنڈ کا اعلان کیا تھا۔

آج پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 419 ہوگئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی جبکہ پنجاب میں کورونا سے 3 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے