آئندہ 15 روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ 15 روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تاحکم ثانی تمام مسافر ٹرینیں بند رہیں گی، کرفیو نہیں لگنا چاہیے، پاکستان میں ایسےخطرناک حالات نہیں ہیں جیسےاسپین، امریکا اور اٹلی میں ہیں۔

راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ آئندہ پندرہ روز انتہائی اہم ہیں، اگرآئندہ پندرہ روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید 70 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 1670 ہو گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے