پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز 1866 تک جا پہنچے ہیں۔
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 7 اور خیبرپختونخوا میں 6 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں ایک اور گلگت بلتستان میں اب تک 2 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
پاکستان میں آج بروز منگل اب تک کورونا وائرس کے مزید 103کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 61، گلگت بلتستان میں 20، بلوچستان میں 10، خیبرپختونخوا میں 4 اور اسلام آباد میں مزید 7 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ سرکاری پورٹل پر پنجاب میں بھی ایک کیس اضافی بتایا جارہا ہے۔