کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیسے لڑنی ہے اس کا فیصلہ عوام کرے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیسے لڑنی ہے اس کا فیصلہ عوام کرے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایک طرف کورونا ہے اور دوسری طرف غربت، چین نے ووہان کو دو مہینے بند رکھا اورلوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچایا۔

عمران خان نے کہا کہ مغرب میں ایک طرف کورونا ہے اور دوسری طرف معیشت ہے،لاک ڈاؤن کامیاب تب ہوگا جب ہر جگہ لاگو ہوگا، اگر ہم مکمل لاک ڈاؤن کرتے ہیں تو کیا ہم غریبوں کی بنیادی ضروریات پوری کرسکیں گے؟ قوم فیصلہ کرے کہ اس وائرس کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔

[pullquote]تعمیرات کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان[/pullquote]

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے تعمیرات کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ جو بھی اس سال کنسٹرکشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گے اس سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تعمیرات کے سیکٹر میں ٹیکس فکسڈ کر رہے ہیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کوخاص رعایت ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سیمنٹ اور اسٹیل کے علاوہ تعمیرات سے منسلک دیگر شعبوں پر وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جبکہ صوبو ں کے ساتھ مل کر سیلز ٹیکس کو بھی کم کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو پیکج دینے کا مقصد مزدور طبقے کو ریلیف دینا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے