ہفتہ:04 اپریل 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote] اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی اجلاس ملتوی کرنے پر غور[/pullquote]

نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ملتوی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تاجیانی محمد باندے نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگلے ماہ تک 193 رکنی عالمی باڈی اس سلسلے میں فیصلہ کر لے گی۔ واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ستمبر میں منعقد ہونا ہے۔ لیکن کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے تناظر میں ممکن ہے کہ اس اجلاس کو ملتوی کردیا جائے۔ یہ بات اہم ہے کہ رواں برس اقوام متحدہ اپنی تخلیق کی 75 ویں سال گرہ بھی منا رہی ہے۔

[pullquote]برلن جانے والے ماسک امریکا نے قبضے میں لے لیے، جرمنی کا دعویٰ، امریکی فرم نے الزام مسترد کر دیا[/pullquote]

جرمنی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے برلن جانے والے لاکھوں ماسک اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔ برلن کے ریاستی وزیر داخلہ کے مطابق ان ماسکس کی قیمت ادا کی جا چکی تھی تاہم حفاظتی ماسکس امریکا نے بنکاک میں امریکا نے اپنے قبضے میں لے لیے۔ جرمن وزیر نے اسے ’جدید دور کی قذاقی‘ قرار دیا ہے۔ تاہم امریکی کمپنیوں کے گروپ تھری ایم نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو علم نہیں کہ بنکاک سے ماسک ضبط کیے گئے ہیں۔ برلن کے ریاستی وزیرداخلہ آندریاس گائزیل نے کہاکہ یہ ماسک برلن پولیس اہلکاروں کے لیے منگوائے گئے تھے ان ان کا آرڈر ایک امریکی کمپنی کو دیا گیا تھا، جب کی ان کی ادائیگی بھی کی جا چکی تھی۔

[pullquote]کورونا وائرس، اسپین میں چوبیس گھنٹوں میں آٹھ سو سے زائد ہلاکتیں[/pullquote]

اسپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووِڈ 19 کے وجہ سے 809 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح اسپین میں اس وبا کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئے ہے۔ اسپین کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک ایک لاکھ چوبیس ہزار سات سو چھتیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ ان تازہ ہلاکتوں کے بعد اسپین اٹلی سے آگے نکل گیا ہے اور اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

[pullquote]نائجر میں جھڑپیں، 63 جہادی اور چار فوجی ہلاک[/pullquote]

نائجر میں فوج اور مسلم شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں 63 جہادی جب کہ چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ جمعے کے روز نائجر کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاباری کے خطے میں موٹرسائیکل سوار عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جمعرات سے جھڑپیں جاری ہیں۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اب تک فوج نے درجنوں موٹرسائیکلوں کے علاوہ بڑی تعداد میں ہتھیار بھی اپنے قبضے میں لیے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ اس علاقے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان اس سے قبل بھی جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ دسمبر میں نائجر میں جہادیوں کے متعدد حملوں میں 174 فوجی مارے گئے تھے۔

[pullquote]بھارت میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع ہو سکتی ہے، ریاستی وزیرصحت[/pullquote]

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیرصحت راجیش توپے نے کہا ہے کہ اگر عوام حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل نہیں کرتے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری رہتا ہے، تو حکومت لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع پر مجبور ہو جائے گی۔ آج ہفتے کے روز تک جنوبی ایشیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد چھ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ بھارت جنوبی ایشیا میں اس بیماری سے شدت سے متاثرہ ایک ملک ہے، جہاں مجموعی طور پر 29 سو دو افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں سے 68 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

[pullquote]کشتی ڈبونے کا معاملہ، ویتنام کا چین سے باقاعدہ احتجاج[/pullquote]

ویتنام نے ایک ماہی گیر کشتی ڈبونے کے معاملے پر بیجنگ سے باقاعدہ شکایت کی ہے۔ ویت نام کا دعویٰ ہے کہ سمندر میں چین کے میری ٹائم گشت کرنے والے ایک بحری جہاز نے جنوبی بحیرہ چین میں ایک متنازعہ جزیرے کے قریب اس ویتنامی کشتی کو ڈبو دیا۔ حکومتی ویب سائٹ پر ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس چینی اقدام سے ویتنام کی سالمیت کو دھچکا پہنچا ہے۔ ویتنام کی فشریز سوسائٹی کے مطابق اس ماہی گیر کشتی پر موجود آٹھ ملاحوں کو چینی حکام نے دوسری ماہی گیر کشتیوں پر پہنچایا۔

[pullquote]عالمی سیز فائر کے مطالبے کے باوجود کئی مقامات پر پرتشدد لڑائی جاری[/pullquote]

ویتنام نے ایک ماہی گیر کشتی ڈبونے کے معاملے پر بیجنگ سے باقاعدہ شکایت کی ہے۔ ویت نام کا دعویٰ ہے کہ سمندر میں چین کے میری ٹائم گشت کرنے والے ایک بحری جہاز نے جنوبی بحیرہ چین میں ایک متنازعہ جزیرے کے قریب اس ویتنامی کشتی کو ڈبو دیا۔ حکومتی ویب سائٹ پر ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس چینی اقدام سے ویتنام کی سالمیت کو دھچکا پہنچا ہے۔ ویتنام کی فشریز سوسائٹی کے مطابق اس ماہی گیر کشتی پر موجود آٹھ ملاحوں کو چینی حکام نے دوسری ماہی گیر کشتیوں پر پہنچایا۔

[pullquote]چین میں کورونا وائرس متاثرین کے لیے تین منٹ کی خاموشی[/pullquote]

چین نے ہفتے کے روز کورونا وائر س کے متاثرین اور اس عالمی وبا کے خلاف جاری لڑائی میں شامل طبی عملے کے لیے ملکی سطح پر تین منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک میں مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے تمام شہریوں، گاڑیوں، ٹرینز اور کشتیوں نے ساکت کھڑے ہو کر اس وبا کے متاثرین اور اس سے لڑنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ملک بھر کے مختلف علاقوں میں سائرن بھی بجائے گئے۔ چین میں اس وبا کے ہاتھوں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں طبی عملے کے 14 افراد بھی شامل ہیں۔

[pullquote]تیل کی قیمتوں میں شدید کمی، سعودی عرب کی روس پر تنقید[/pullquote]

سعودی عرب نے ہفتے کے روز عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی پر روس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل تیل کی قیمتوں میں اس تبدیلی کی ذمہ داری ماسکو حکومت نے سعودی عرب پر عائد کی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں یہ اضافہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے تناظر میں مارچ کے آغاز پر سعودی عرب اور روس تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق نہیں کر سکے تھے۔ کورونا وائرس کی وبا کے بعد عالمی سطح پر تیل کی طلب میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ اس وقت عالمی منڈیوں میں تیل 24 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

[pullquote]ٹرمپ نے یوکرائنی شکایت سے نمٹنے والے اعلیٰ امریکی عہدیدار کو برطرف کر دیا[/pullquote]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپیکٹر جنرل مائیکل اٹنکسن کو برطرف کر دیا ہے۔ اٹنکسن صدر ٹرمپ کی جانب سے یوکرائن کو جوبائیڈن کے خلاف کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالنے کے معاملے کی تفتیش کر رہے تھے۔ امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے نام ایک مراسلے میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ انہیں اٹنکسن پر اعتماد نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اٹنکسن ہی نے سب سے پہلے امریکی کانگرنس کو اس وسل بلوور سے متعلق آگاہ کیا تھا، جس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے یوکرائن پر ڈیموکریٹک صدارتی دوڑ میں شامل جوبائیڈن سے متعلق کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کے لیے دباؤ سے متعلق حقائق پیش کیے تھے۔ یہی معاملہ بعد میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی وجہ بھی بنا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے