پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع

لاہور: پنجاب حکومت نے بھی کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی۔

پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق لاک ڈاؤن 14 اپریل کی شام 5 بجے تک ہوگا۔

واضح رہےکہ پنجاب حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لیے 24 مارچ سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جو 7 اپریل کو ختم ہونا تھا۔

پنجاب میں کیسز
پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 15 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1400 سےتجاوز کرگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے