پنجاب: چھٹیوں کے دوران اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے چھٹیوں کے دوران صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں فیس 20 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر کے ذریعے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ اس دوران اسکولوں کو تمام اساتذہ اور اسٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی اسکول کو ٹیچرز یا اسٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے