پنجاب حکومت کا زکوٰۃ فنڈز سے مزید 2 لاکھ مستحق افراد کو امداد دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے زکوٰۃ فنڈز سے مزید 2 لاکھ مستحق افراد کو امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 لاکھ افراد کو زکوٰۃ فنڈ سے 9 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی اور ان غریب افرادکا ڈیٹا حکومت کے پاس پہلے سے موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مزید 2 لاکھ افراد کو آج سے زکوٰۃ ٹرانسفر کرنے کا عمل شروع ہوگا جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار افراد کو 150 کروڑ روپے پہلے ہی ٹرانسفر کیے جاچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 3 روز پہلے بھی ایک لاکھ70ہزار خاندانوں کو فی کس 9 ہزار روپے امداد دی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے