کراچی میں ہیٹ ویو: پارہ 40 ڈگری پر پہنچ گیا

کراچی میں ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا، سمندری ہوائیں معطل ہونے سے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا۔

شہر قائد میں اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہی گرمی نے زور دکھانا شروع کردیا ہے۔

کراچی میں پارہ 40ڈگری پر پہنچ گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 42ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کراچی میں آج سےشروع ہونے والی رواں سال کی معتدل ہیٹ ویو کا آغاز مزید 2 روز تک رہے گا جس کے باعث گرمی کی یہ لہر مزید دو روز تک جاری رہے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے