وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اضافہ، ارکان کی تعداد 48 ہوگئی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کا حجم بڑھ گیا اور ارکان کی کل تعداد 48 تک پہنچ گئی۔

کابینہ میں شامل وفاقی وزراء کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ 4 وزیرِ مملکت اور مشیروں کی تعداد 5 ہے۔

شہزاد ارباب کی شمولیت کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ وفاقی کابینہ میں شامل 19 ارکان غیرمنتخب ہیں جن میں وزیراعظم کے 5 مشیر اور 14 معاون خصوصی شامل ہیں۔

2 معاونین خصوصی ثانیہ نشتر اور ارباب شہزاد کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے جبکہ ارباب شہزاد کو آج معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے