ہمارے تخمینوں کے مطابق پاکستان میں کیسز اور اموات کی تعداد کم ہے: ظفر مرزا‏

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صنعتیں کھولنے کا مقصد یہ نہیں کہ بے احتیاطی شروع کردی جائے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ‏ہمارے تخمینوں کے مطابق پاکستان میں کیسزاور اموات کی تعداد بہت کم ہے، لیکن کیسز کم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ احتیاط کا دامن چھوڑ دیں اور نہ ہی صنعتیں کھولنے کا یہ مقصد ہے کہ بےاحتیاطی شروع کردی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگرملکوں کی نسبت ہمارے ہاں کیسز کم ہیں، ابھی حالات کنٹرول میں ہیں لیکن احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎‏تمام گائیڈ لائنز ویب سائٹ پر موجود ہیں، دکانوں میں ہجوم نہ ہو، خریدار اسکریننگ کے بعد اندر داخل ہوں، اس کے ساتھ ساتھ ‏کارخانوں میں مالک اور ملازمین کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ‎‏فیکٹری اور دکان مالکان کو اپنے ملازمین کی صحت کا خاص خیال رکھناہے جبکہ ‏سماجی میل جول کے حوالے سے ہم سب کو گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے جبکہ کچھ صنعتوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 100 سے زائد افراد مہلک وائرس کا شکار بن چکے ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے