ملک میں غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں ہے: وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کا کہنا ہے کہ ملک میں خوراک کی کوئی قلت نہیں ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، احسان اللہ ٹوانہ اور شاندانہ گلزار بھی شریک تھے۔

ملاقات میں خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کی سفارشات اور لاک ڈوان میں موجودہ صورتحال کے باعث کسانوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے کہا کہ ملک میں خوراک کی کوئی قلت نہیں، زرعی ترقی کے لیے صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی اور رابطوں کو بہتر کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ زرعی معیشت کی ترقی کے لیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔

اس دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے بڑا پیکج ضروری ہے لہذا وزرات فوڈ سیکیورٹی آئندہ بجٹ کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ گندم کی کٹائی کے دوران پورے ملک میں کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ملاقات میں شریک وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پرامید ہوں کہ فخر امام کی قیادت میں وزارت غذائی تحفظ کاشتکاروں کے لیے اہم کردار ادا کرے گی اور آئندہ بجٹ میں خصوصی توجہ دے کر زرعی شعبے کو ترقی دی جا سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے