کراچی میں کورونا سے 300 کے قریب اموات کی خبر درست نہیں: ڈاکٹر فیصل

وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے انسداد کورونا ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا سے 300 کے قریب اموات کی خبر درست نہیں، صرف 15 افراد کی وجہ موت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کورونا سے جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائے رکھیں۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن کا کہنا تھا کہ جو بندشیں لگائی گئیں اس سے ہم اتنی مشکل میں نہیں جس میں ہم ہوسکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ خبریں آئیں کہ کراچی میں 300 کے قریب کورونا سے اموات ہوئیں، جنہیں رجسٹر نہیں کیا گیا، یہ بات درست نہیں۔

ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے علاوہ دیگر جو مریض اسپتال نہیں پہنچ پارہے ہیں اس کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی کے جناح اسپتال کے حوالے سے خبریں آئی تھیں کہ وہاں پر بہت سے ایسے مریض لائے گئے ہیں جو کہ اسپتال پہنچتے ہی انتقال کرگئے یا لانے سے پہلے ہی وہ انتقال کرچکے تھے۔

ان سب سے متعلق خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ان کی اموات کورونا سے ہوئی ہے تاہم بعد ازاں جیو نیوز نے ان خبروں کو غلط قرار دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے