برطانیہ کی جانب سے بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مالی امداد کا اعلان

برطانیہ نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اس بارے میں اردو زبان میں خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے، پوری دنیا میں کروڑوں لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں،غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے ہم اپنے برتاؤ میں تبدیلی لا رہے ہیں۔

ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے پاکستان کورونا جیسے مسئلے سے باہر نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے،برطانیہ کی جانب سے مالی مدد سے پاکستان کو وائرس سے نمٹنے اور لوگوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں دوست ہی ہمارا ساتھ دیتے ہیں،سماجی فاصلے ہونے کے باوجود ہم اکٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 741 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔

اس سے قبل امریکا اور جاپان کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا جاچکا ہے جب کہ چین کی جانب سے پاکستان کو ضروری طبی سامان اور تکنیکی معاونٹ فراہم کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے