ہائی وے پر تیزرفتار کاروں کے درمیان طیارے کی ہنگامی لینڈنگ : ویڈیو وائرل

کیوبک سٹی: کینیڈا میں طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ نے مصروف ترین ہائی وے پر تیز رفتار کاروں کے درمیان ہنگامی مگر محفوظ لینڈنگ کر کے سب کو حیران کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبک کی مصروف ترین موٹر وے پر اپنی گاڑیوں کو دوڑاتے شہریوں کو ایک دل دہلا دینے والے واقعے کا سامنا کرنا پڑا تاہم پائلٹ کی مہارت نے کوئی بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا۔

کیوبک کی مرکزی شاہراہ کے اوپر فضا میں محو پرواز طیارے میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہوگیا، جسے دور کرنا ناممکن تھا اور اگر ہنگامی لینڈنگ نہ کی جاتی تو طیارے کے زمین بوس ہوجانے کا خدشہ تھا، جس میں کافی جانوں کے نقصان کا احتمال تھا۔

اس پیچیدہ صورت حال میں بااعتماد اور باصلاحیت پائلٹ نے مرکزی شاہراہ پر ہی طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرادی، شاہراہ کے قریب پہنچ کر طیارہ کچھ دیر فضا میں ٹھہر گیا اور شہریوں نے گاڑیاں سائیڈ پر لگا دیں۔

شہریوں کی حاضر دماغی اور پائلٹ کی مہارت کی وجہ سے کیوبک ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہا تاہم طیارے کو شاہراہ سے کنارے تک لانے میں کافی وقت لگ گیا اور تب تک ٹریفک معطل رہی۔ لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے