بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کو مفت علاج اور سہولیات فراہم کی جائیں: فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو مفت علاج سمیت مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔

مولانا فضل الرحمان کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں سے متعلق ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہنچے والے افراد سے قرنطینہ اور علاج کی مد میں پیسے لیے جا رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے مفت علاج سمیت مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک خصوصاً یورپ و مڈل ایسٹ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

سربراہ جے یو آئی نے نے مزید کہا کہ بیرون ملک شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی ہے اور اب وطن واپس آنے والے پاکستانی 7 دن ہوٹل میں رہیں گے جس کا خرچہ بھی خود اٹھانا ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے