کراچی: مسلح ملزمان پولیس افسر سے سرکاری اسلحہ اور رقم چھین کر فرار

کراچی: بن قاسم کے علاقے میں نامعلوم ملزمان ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی سے سرکاری اسلحہ اور نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بن قاسم شاہنواز گوٹھ میں ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی سکندر ڈیوٹی پوری کرکے واپس گھر آرہا تھا کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اہلکار کو دھکا دیا جس سے وہ گر گیا پھر ملزمان نےاسلحہ کے زور پر اہلکار سے اس کا سرکاری پستول اور نقد رقم چھینی اور فرار ہوگئے۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ اہلکار کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے