پاور سیکٹر اسکینڈل: انکوائری کمیشن کا سربراہ ریٹائرڈ جج کو لگانے کا فیصلہ

حکومت نے پاور سیکٹر اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کا سربراہ ریٹائرڈ جج کو لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر انکوائری کمیشن کے سربراہ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے نام پرغور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر انکوائری کمیشن کو ٹی او آر بنا کر دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاورسیکٹر انکوائری کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی کا اعلان چند روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاور سیکٹر کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی تھی جس میں انکشاف کیا گیاتھا کہ پاور سیکٹر کے ذریعے قومی خزانے کو سالانہ 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاور سیکٹر کی تحقیقاتی رپورٹ دیکھی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے