سینیٹر شبلی فراز وزیر اطلاعات اور عاصم باجوہ معاون خصوصی تعینات

پاکستان کی وفاقی حکومت نے وزرات اطلاعات میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے سینٹ میں قائد ایوان سنیٹر شبلی فراز کو نیا وفاقی وزیر اطلاعات مقرر کر دیا ہے جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر دونوں تعیناتیوں کا اعلان کیا گیا ہے تاہم وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے نہیں بتایا گیا کہ عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کو کوئی اور قلمدان سونپا جائے گا یا نہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری جن کی فردوس عاشق اعوان سے رقابت ڈھکی چھپی نہیں نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں سنیٹر شبلی فراز اورجنرل عاصم سلیم باجوہ کی تعیناتی کا بتایا ہے اور اس اقدام کی تعریف کی ہے۔
فردوس عاشق

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے