قومی ائیر لائن کے مزید 3 فضائی میزبانوں میں کورونا کی تصدیق

کراچی: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے مزید تین ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تینوں فضائی میزبان لندن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے جن کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کو اسلام آباد کے ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ فضائی میزبانوں میں سے دو کا تعلق لاہور جب کہ ایک کا پشاور سے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اب تک 10 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے